پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

رنگے ہاتھوں ایئرپورٹ پر پکڑی گئی غیرملکی حسینہ نے پاکستانی اداروں میں ’’جنگ‘‘ چھیڑ دی،خوبرو لڑکی کی حوالگی کیلئے ادارے آج کل کیا کررہے ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات‎

datetime 13  جنوری‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والی غیر ملکی دوشیزہ کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے متحدہ عرب امارات جانے والی ایک غیر ملکی خاتون کو بڑی مقدار میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔یورپی ملک جمہوریہ چیک کی 21سالہ ٹیریزا اینٹی نارکوٹیکس فورس کے 2کاؤنٹر

با آسانی پار کرگئی کسٹم حکام کو خاتون پرشک ہوا تو اس کے سامان سے 9کلو ہیروئن برآمد ہوئی ، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروں روپے بتائی جا رہی ہے۔خاتون سے منشیات برآمد ہونے کے بعد اسے حراست میں لینے کے لیے کسٹم اور اے این ایف حکام آپس میں ہی الجھ پڑے اور ایک دوسرے کو قانونی دا پیچ سکھانے لگے تاہم کسٹم حکام نے کچھ دیر کی بحث و تکرار کے بعد خاتون کو اپنی حراست میں لے لیا۔کسٹم حکام کے مطابق 21 سالہ خاتون کا تعلق یورپی ملک چیک جمہوریہ سے ہے اور اس کے ویزے پر نام ٹیریزا درج ہے جب کہ خاتون فیملی ویزے پر پاکستان آئی تھی جسے کسٹم ہاؤس منتقل کردیا گیا تھا۔چیک ریپبلک کی جواں سال اور خوبرو 21سالہ ماڈل گرل پاکستان کے تینوں بڑے محکموں کے درمیان تنازعہ کا باعث بن گئی ہے۔قومی اخبارکے مطابق اینٹی نارکوٹکس اور اے ایس ایف تفتیش کیلئے لڑکی کو اپنی اپنی تحویل میں رکھنے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ محکمہ کسٹم چیک ریپبلک کی ماڈل کو کسی صورت کسی دوسرے محکمہ کے حوالے کرنے کو تیار نہیں۔ ایئرپورٹ پر ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کے تبادلے کے بعد ایک دوسرے کو خطوط لکھنے کا سلسلہ جاری ہے اور خوبرو لڑکی کی حوالگی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی خاتون کو بڑی مقدار میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔یورپی ملک جمہوریہ چیک کی 21سالہ ٹیریزا اینٹی نارکوٹیکس فورس کے 2کاؤنٹربا آسانی پار کرگئی کسٹم حکام کو خاتون پرشک ہوا تو اس کے سامان سے 9کلو ہیروئن برآمد ہوئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…