اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

دہشتگردی پھر سراٹھارہی ہے تو اس فیصلے سے پوچھو جس میں نوازشریف کو نا اہل کیا گیا ،5آدمی وزیراعظم کونکال دیتے ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے؟ محمد نواز شریف نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ٗسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کی شکلیں یاد رکھیں ٗمیری نا اہلی کے فیصلے کے بعد ملک میں انتشارپھیل رہا ہے ٗیہ زخم نوازشریف کے سینے پر نہیں پاکستان کے قوم کے سینے پر لگ رہے ہیں ٗہم نے دن رات کام کیا ٗ بجلی کے اتنے منصوبے لگائے آج لوڈشیڈنگ خدا حافظ کہہ رہی ہے ٗ2013میں ہر جگہ پر دہشتگردی کاراج تھا ٗکراچی کو پر امن بنایا،

سی پیک شروع کیا، پاکستان میں اس سے پہلے ایسا کب ہوا تھا ٗ دہشتگردی پھر سراٹھارہی ہے تو اس فیصلے سے پوچھو جس میں نوازشریف کو نا اہل کیا گیا ٗکیس پاناما کا تھا تو اسی پر فیصلہ ہونا چاہیے تھا ٗ ملک میں 10روپے کی کرپشن بھی کی ہے تو عوام کو بتا دو ٗ کتنے مہینے ہو گئے، آج تک یہ نہیں پتا چل سکا کہ نوازشریف پر الزام کیا ہے ٗفخر سے کہتا ہوں کہ نوازشریف پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام بھی نہیں ہے ٗاسی لیے تو کرپشن پر نہ نکال سکے ٗ عوام ووٹ دے کر وزیراعظم منتخب کرتے ہیں اور 5آدمی اسے نکال دیتے ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے؟ یہ ناانصافی نہیں چلے گی۔پیر کو چکوال میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرحوم رہنما چوہدری لیاقت کی رہائش گاہ پر تعزیتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ میں نے ہمیشہ خلوص نیت سے پاکستان کی خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک سے بے دخل کیا گیا، 7 سال تک وطن واپس نہیں آنے دیا گیا ٗیہاں تک کہ والد کے انتقال پر بھی ملک نہیں آنے دیا گیالیکن پھر عوام نے اپنا فیصلہ دیا اور ہمیں منتخب کیا ٗپچھلے 4 سالوں میں عوامی خدمت کے جذبے میں کمی نہیں آئی۔نواز شریف نے کہا کہ جو زخم لگے انہیں پاکستان کی خاطر بھلانا چاہتا ہوں، زخم در زخم نہ لگا، یہ زخم نوازشریف کے سینے پر نہیں لگتے پاکستانی قوم کے سینے پر بھی لگ رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ میرا وژن تھا کہ ملک میں سڑکیں اور موٹرویز بننی چاہئیں، یہاں کاشتکار

خوشحالی زندگی بسر کریں ٗتاجر مزدور اور غریبوں کو بھی روزگار میسر ہو، اور اس وژن کے لیے ہم نے دن رات کام کیا، بجلی کے اتنے منصوبے لگائے آج لوڈشیڈنگ خدا حافظ کہہ رہی ہے۔صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عوام 2013 کو یاد رکھیں ٗجب ڈکٹیٹر اور جمہوریت کا راگ الانپنے والوں نے پاکستان کے عوام پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کررکھا تھا ٗوہ لوگ اب کہاں ہیں۔نواز شریف نے کہاکہ جب ملک میں ہر جگہ پر دہشت گردی کا راج تھا، ہم نے دہشتگردو کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا آپریشن کیا،

اور دہشتگردی ختم کرکے رکھ دی، اگر آج دہشتگردی پھر سر اٹھارہی ہے تو پوچھو اس فیصلے سے جس میں نواز شریف کو نااہل کیا گیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ ہم ختم کررہے ہیں ٗکراچی کو پر امن بنایا، سی پیک شروع کیا، پاکستان میں اس سے پہلے ایسا کب ہوا تھا۔نواز شریف نے کہا کہ لوگ خوشحال ہورہے تھے لیکن اس فیصلے کے بعد انتشار پھیلا جس نے ہمیں نااہل قرار دیا، کیا یہ شاہد خاقان کا قصور ہے، نہیں یہ ان کا قصور نہیں، اس فیصلے سے پوچھو جو 28 جولائی کو جاری ہوا، اور وہ فیصلہ بھی کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ تھا کہ نواز شریف کا معاملہ پاناما کا تھا ٗنوازشریف کو اقاما کو نااہل کیا، اگر کیس پاناما کا تھا تو اسی پر فیصلہ ہونا چاہیے تھا۔نوازشریف نے کہاکہ عوام جاننا چاہتی ہے ٗ نوازشریف نے کون سی کرپشن کی اس ملک میں 10 روپے کی کرپشن بھی کی ہے تو عوام کو بتا دو۔ کتنے مہینے ہو گئے، آج تک یہ نہیں پتا چل سکا کہ نوازشریف پر الزام کیا ہے، نکالنا تھا تو کسی چیز پر نہ سہی اقامے پر نکال دیا، یہ کوئی ماننے والی بات ہے۔صدر مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ اگر نوازشریف نے کرپشن کی ہوتی تو نکالتے اچھے لگتے،

میں کبھی منہ دکھانے کے قابل نہ ہوتا لیکن آج فخر سے کہتا ہوں کہ نوازشریف پر ایک دھیلے کا الزام بھی نہیں ہے، اسی لیے تو کرپشن پر نہ نکال سکے، بیٹے سے ایک خیالی تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ عوام ووٹ دے کر وزیراعظم منتخب کرتے ہیں اور 5 آدمی اسے نکال دیتے ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے، کیا عوام کے ووٹ کا یہی تقدس اور اہمیت ہے کہ کوئی بھی اپنی مرضی سے ووٹ پھاڑ کر پھینک دے، یہ ناانصافی نہیں چلے گی اب عوام کو سامنے آنا ہوگا اور فیصلہ کرنا ہوگا کہ یہ ملک کیسے چلانا ہے۔ اور پوچھنا ہوگا کہ نوازشریف کو کیوں نااہل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…