ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قوم کی تقدیر کو بنانے اور سنوارنے میں علماء کا کلیدی کردار ہے، شہبازشریف

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہا کہ قوم کی تقدیر کو بنانے اور سنوارنے میں علماء کا کلیدی کردار ہے، حضور پاکؐ امن کی داعی تھے، انہوں نے مدینہ میں امن دیا، امن کے حوالے سے صلح حدیبیہ سے بڑھ کر کوئی مثال نہیں اگر علماء کریم کی سیرت کو اجاگر کریں تو پاکستان محبت کا نمونہ بن جائے گا، موجودہ ہیجانی اور انتشار کی کیفیت کے حل کیلئے علماء کرام قرآن اور حدیث کی

روشنی میں مسائل کو سلجھانے میں کردار ادار کرسکتے ہیں۔ہفتہ کو وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی تقدیر کو بنانے اور سنوارنے میں علماء کا کلیدی کردار ہے، مذہبی منافرت نے گزشتہ دہائیوں سے ملک میں تشویش پیداکررکھی ہے، مذہبی منافرت کو ختم کرنے میں علماء کا کردار بنیادی ہے۔ حضور پاکؐ امن کے داعی تھے، انہوں نے مدینہ میں امن دیا، امن کے حوالے سے صلح حدیبیہ سے بڑھ

کر کوئی مثال نہیں، پاکستان میں موجودہ ہیجانی اور انتشار کی کیفیت کے حل کیلئے علماء کرام کردار ادا کرسکتے ہیں، دنیا کا ہر مسلمان ناموس رسالتؐ پر پورا یقین رکھتا ہے، اگر علماء نبی کریمؐ کی سیرت کو اجاگر کریں تو پاکستان محبت کا نمونہ بن جائے گا، پاکستان اسلام کے نام پر مرض وجود میں آیا۔ہمیں غریب اور امیر کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے، علماء قرآن اور حدیث کی روشنی میں مسائل کو سلجھانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…