پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میرا نام خان ہے اور میں دہشتگرد نہیں ہوں،عمران خان

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)میرا نام خان ہے اور میں دہشتگرد نہیں ہوں،عمران خان :انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت منظورہونے کے بعد سوشل میڈیاپرجاری کردہ اپنے ٹوئٹ میں بالی وڈ کنگ شارخ خان کی فلم مائی نیم ازخان کا ڈائیلاگ بولتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشتگرد نہیں ہوں۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران سعودی عرب اپنی چوری بچانے اور این آر او

لینے کیلئے گئے تھے تاہم وہ جہاں مرضی چلے جائیں قوم این آر او قبول نہیں کرے گی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ کو کوئی سمجھ ہی نہیں ہے، انہیں افغان جنگ اور پاکستان میں دہشت گردی کے نتیجے میں ہونے تباہی کا بھی علم نہیں، ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ کو پاکستان کے دشمنوں نے بریف کیا ہے، اس جنگ سے ہماری معیشت کو 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کسی اور کی جنگ جب پیسے لے کر لڑیں گے تو اس میں ذلت اور تباہی ہی ہے ٗ جب میں نے کہا یہ ہماری جنگ نہیں، مجھے کہا گیا کہ یہ طالبان خان ہے ٗمیں نے کہا کہ اس جنگ میں ہمارا نقصان ہوگا تو میرا مذاق اڑایا گیا تاہم آج قوم کے سامنے حقائق آگئے ہیں ٗ اس لیے کبھی کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ مجھے اقامے پر نکالا، اقامہ اور ایف زیڈ کمپنی منی لانڈرنگ کا طریقہ تھا ٗدونوں بھائی سعودی عرب اپنی چوری بچانے اور این آر او لینے کیلئے گئے ہیں تاہم یہ جہاں مرضی چلے جائیں قوم این آر او قبول نہیں کریگی۔ انہوں نے کہاکہ یہ اربوں کی چوری کو بچانے کے لیے باہر کی قوت کو کہہ رہے ہیں

ہمیں بچالو، یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی قوم بھیڑ بکریاں ہیں جو خاموشی سے یہ سب تسلیم کرلے گی ٗاگر این آر او کی خوشبو بھی آئی تو قوم باہر نکلے گی اور شاہد خاقان عباسی کی حکومت برداشت نہیں کرسکے گی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت ملک میں چوروں کو بچانے کے سوا کچھ کام نہیں کررہی ٗاس لیے قبل از وقت انتخابات ضروری ہے تاکہ نیا مینڈیٹ آئے اور کام کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…