پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

سال نوکے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی پالیسیوں کی ناکا می ہے ،خورشید شاہ

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے سال نو کے آغاز پر پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے حکومتی پالیسیوں کی ناکامی قرارا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی موجودہ فضا میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے اور ہم کسی صورت عوام پر یہ ظلم نہیں ہونے دیں گے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت نے ملک و قوم پر اندرونی اور بیرونی قرضوں کا ناقابل برداشت بوجھ لاد رکھا ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے وہ دعوے کدھر ہیں کہ مالیاتی ریزرو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات پر ناجائز ٹیکس لگا کر عوام کی جیبوں سے اربوں روپئے نکال رہی ہے اور اب پٹرول، ڈیزل اور مٹی

کے تیل کی قیمتیں بڑھا کر عوام کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام پر یہ دوہرا عذاب نازل نہیں ہونے دے گی اور حکومت کے صحت ، تعلیم ، ترقی اور خوشحالی کے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہر شعبہ زندگی میں محرومی کا شکار ہیں اور قرضوں میں بدترین اضافے کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کا انجام بخیر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…