پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد،سوشل میڈیا پر دوستی کا شاخسانہ عاشق نے گھر بلا کر محبوبہ کی دھلائی کروا دی،حیرت انگیزانکشافات

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر دوستی کا شاخسانہ عاشق نے گھر بلا کر محبوبہ کی دھلائی کروا دی۔تھانہ رمنا پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ متاثرہ خاتون تبدیلی تفتیش کی درخواست لے کر اعلی پولیس حکام کے پاس پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا پولیس کو متاثرہ لڑکی کی والدہ نے درخواست دیتے ہوئے بتایاکہ وہ لوگوں کے گھروں میں کام کر کے اپنا گزر بسر کر رہی ہے میری بیٹی کی عبداللہ نامی لڑکے سے

سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جس کے بعد لڑکے کا گھر واقع جی الیون آنا جانا شروع گیا بعدازاں عبد اللہ اور اس کے گھر والوں نے میری بیٹی کو پشاور اپنے گھر بلایا کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیااور میری بیٹی وہاں سے بھاگ کر اسلام آباد پہنچ گئی۔جس کے تھوڑی دیر بعد عبداللہ اور اس ساتھی ہمارے گھر پہنچ گئے اور مجھے اور میری بیٹی کو کہا کہ آپ پولیس کو رپورٹ نہ کروائیں ہمارے انکار کے بعد مزکورہ بالا افراد نے ڈنڈوں سے ہمارے اوپر حملہ شروع کر دیا جس کی زد میں آکر میں اور میری بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ نمبر 355درج کر کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔لیکن دوران تفتیش پولیس کی روایتی تفتیشی نظام کا پول کھل گیا اور نے مرکزی ملزم عبداللہ کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے دوسری جانب ناقص دفعات کے تحت مقدمہ درج کر تے ہوئے متاثرہ خاتون کی داد رسی نہ کئے جانے پر خاتون تبدیلی تفتیش کی درخواست لے کر اعلی پولیس حکام کے پاس پہنچ گئی آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے گہر پر حملہ آور ہونے کی دفعات کو مقدمہ کا حصہ نہیں بنایا اگر میں پولیس تفتیش سے مطمئن ہوتی تو درخواست کیوں دیتی پولیس کا روایہ بہت ناروا ہے اس حوالے سے مقدمے کے تفتیشی افسر محمد سلیم نے آن لائن کے استفسار پر بتایا کہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری طور 4ملزمان کو حراست میں لے کر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ناقص تفتیش اور تبدیلی تفتیش کے حوالے سے تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا میرٹ پر تفتیش کی تبدیلی تفتیش کے حوالے سے دی گئی درخواست میرے علم میں نہیں ہے عبداللہ اور اس کے ساتھیوں وحید اللہ ،شفیع اللہ اور احسن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…