ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

2018ء کے انتخابات کا نتیجہ،جیت ن لیگ کی ہی ہوگی لیکن وزیراعظم کون ہوگا؟ نہ شہبازنہ نوازنہ ہی شاہد خاقان عباسی،ماہر علوم نجوم نے ایسا نام لے لیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ ہوگا 

datetime 31  دسمبر‬‮  2017 |

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف علم الااعداد ماہر علم رمل و نجوم پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے کہا ہے قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات اپنی آئنیے مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد اگست یا ستمبر 2018 میں ہی ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو سال 2018 کی پشین گوئیاں کرتے ہو ئے بتایاکہ سال 2018 اہم سیاسی سال ہے اسکی اہمیت کچھ یوں ہے اس کے مفرد عدد 2 ہیں جو کہ ستارہ قمر کے ساتھ منسوب ہے

اور برج سرطان ہے ۔سال کا لکی نمبر بھی 2 ہے اور مریم نواز کابھی عدد 2 ہے اور منقلب ہے اور وہ وزیراعظم کی مضبوظ امیدوار ہیں لیکن وہ مستقل وزیر اعظم نہیں ہوں گی۔سینٹ کے انتخابات بھی اپنی مقررہ مدت میں ہوں گے ۔حکمران جماعت مسلم لیگ ن سینٹ کے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کر نے کے بعد ایک نیا بل نااہلی کو ختم کرنے کا بل منظور کراکے نواز شریف کی نااہلی ختم کرائیں گے اور آ ئندہ مستقل وزیر اعظم نواز شریف ہی ہوں گے جو کہ عارضی وزیراعظم مریم نواز سے چارج لیں گے۔ایک سوال کے جواب میں پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا کو بتایا کہ عام انتخابات میں شکست کھانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم خیال سیاسی اپوزیشن پارٹیوں میں انتخابی اتحاد نہیں ہو گا اور وہ اپنی اپنی سیاسی حیثت سے انتخابات میں حصہ لیں گی اور مسلم لیگ ن سے شکست کھائیں گی بلاول بھٹو،عمران خان،شیخ رشید،ڈاکٹر طاہر القادری،پرویز الہی انتخابی میدان میں بڑی کامیابی نہیں حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایم ایم اے بحال تو ہو گی ہے مگر انتخابات سے پہلے ہی اس اتحاد میں پھوٹ پڑ جائے گی اور ایک نیا سیاسی اتحاد جنم لے گا۔الیکشن کمشین آف پاکستان نئے قوانین متعارف کرائے گا جس کے باعث تانگہ پارٹیاں ختم ہو جائیں گی اور نئے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کا عمل مشکل ترین ہو جائے گا جس سے ایرے غیرے کی پارٹی بنانے کا عمل ختم ہو جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا کو بتایا ملک میں نیب احتساب کے عمل کا دائرہ کو وسیع کر دئے گا جس کے نتیجہ میں سیاسی اور بڑے بڑے کاروباری افراد کے قریب احتساب کا شکنجہ کس دیا جائے گا اور لوٹی گی قومی دولت واپس لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کے عام انتخابات کے بعد نئی حکومت پارلمینٹ کے ذریعے عدلیہ پر اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے آئینی ترمیم کرائے گی ۔کچھ اہم سیاسی شخصیات کو شدید بیماری یا حادثاتی اموات کا شکار ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے خلاف سازشوں کو حکومت اور عسکری قیادت ملکر ناکام بنائیں گئے اور منصوبہ کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی تیسری شادی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔۔پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی کی سال 2017 میں بہت سی پشین گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں عالم الغیب کی ذات اللہ پاک کی ذات ہے اس علم میں کوئی بھی غلطی ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…