ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

لاہورشیخ زید ہسپتال میدان جنگ بن گیا،لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال ،ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف بھی شامل

datetime 20  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ زید ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے درمیان جھگڑا ہو گیا ، دونوں جانب سے ایکدوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ،ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتال میں کام بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف میں معمولی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جس کے بعد نوبت جھگڑے تک پہنچ گئی ۔ اطلاع ملنے پر ہسپتال میں موجود ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ایک دوسرے کے

آمنے سامنے آگئے اور ہاتھا پائی کے بعد لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔اس دوران ہسپتال کے کیش کاؤنٹر کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی جس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا ۔ دونوں جانب سے ہسپتال کے احاطے میں ایک دوسرے کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا ۔ ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتال میں کام بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…