پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عہد کرتے ہیں،ایک دوسرے کو کمزور کرنیکی بجائے ملکی ترقی پرتوجہ دیناہو گی،پرویز ملک

datetime 17  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی )وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عہد کرتے ہیںاب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں اور ان کے کارکن ایک دوسرے کو کمزور کرنے کی کوششوں پر مبنی روایتی سیاست کو ترک کرکے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اور غریب عوام کی حالت بدلنے کیلئے وقف کر دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں

کارکنوں و عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ارکا ن چوہدری شہباز، غزالی سلیم بٹ، میاں مرغوب،رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف ،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوںنے کہاکہ حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ سے حق و صداقت پر مبنی فیصلہ سچائی اور انصاف کی فتح ہے اورقوم اس فیصلے پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا ہے،اس فیصلے سے حق و انصاف کا بول بالا ہوا اور یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی کہ آخری فتح سچائی کی ہوتی ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انشااللہ آنے والا دور دہشتگردی سے پاک ہو گا،پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا، ملک میں جمہوریت کے تسلسل سے عوام کو فائدہوتاہے،ملک کی بہتری او ر ترقی کیلئے تمام لوگوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور خوشحالی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ انتخابات 2018ء میں کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کرے گی،پاکستان کی ترقی وخوشحالی پہلے بھی مقدم تھی، اب بھی ہے اور رہے گی، ہمارے مخالفین بعض سیاسی عناصر نے ہمیشہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوششیں کی ہیں اور اب بھی ایسے مذموم عزائم میں مصروف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…