جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا، محکمہ موسمیات نے ایک اور پیش گوئی کردی

datetime 17  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(سی پی پی)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی جبکہ 19دسمبر سے شمالی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4 جب کہ مری میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی

علاقوں اور بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 19 دسمبر سے ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں بارشیں برسیں گی اور منگل سے جمعرات تک اسلام آباد ، راولپنڈی، قلات ڈویژن سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، مری اور گلیات سمیت پہاڑی سلسلوں پر بھی خوب برفباری ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کوئٹہ، قلات اور کالام کا درجہ حرارت منفی 8 ، مالم جبہ منفی 6، پارہ چنار اور گوپس منفی 5 جب کہ استور میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…