اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے علاقے متنی کے علمائے کرام نے ایسی شادی کی تقریب میں نکاح پڑھانے سے انکار کر دیا ہے جہاں موسیقی کا اہتمام کیا گیا ہو، علمائے کرام نے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے متنی کے علمائے کرام نے ایسی شادی کی تقریب میں نکاح پڑھانے سے انکار کر دیا ہے جہاں موسیقی کا اہتمام کیا گیا ہو۔ فیصلے کا اعلان ہونے کے بعد علمائے کرام نے اپنے
فیصلے پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا ہے اور بینڈ باجے والی شادی کی تقریب میں نکاح پڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔ علمائے کرام کے اعلان مطابق جس شادی کی تقریب میں موسیقی اور رقص کا اہتمام کیا جائے گا وہاں وہ نکاح نہیں پڑھائیں گے اور اس گھر کے جنازے بھی نہیں پڑھائیں گے۔ علمائے کرام کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق جو مولوی اس اعلان کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف 10ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیاجائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں:قطر میں برطانوی گلوکارہ ڈینیلا کی موت کی تحقیقات جاری