پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ دوسری بار موخر کر دیا ٗ تیرہ دسمبر کو سنایا جائیگا

datetime 5  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ دوسری بار موخر کر دیا ٗ فیصلہ اب 13 دسمبر کو سنایا جائے گا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے رکن سندھ غفور سومرا کے بیرون ملک ہونے کے باعث فیصلہ موخر کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما یوسف علی نے انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ یوسف علی کی جانب سے دائر درخواست تحریک انصاف کے ورکروں کیلئے مثال ہے ٗتحریک انصاف پر مافیا نے قبضہ کر لیا ہے، تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات ضیاالحق کے ریفرنڈم جیسے کرائے گئے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان کو ورکروں کی آواز سننی چاہئے، تین سال ہو گئے ہیں عمران خان فارن فنڈنگ سے چھپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کے وزیر پہلے ویگنوں پر سفر کرتے تھے اور اب لینڈ کروزر میں سفر کر رہے ہیں۔ خیبرپختوخواہ میں کرپشن کا کون جوابدہ ہے، انٹراپارٹی انتخابات کیس تحریک انصاف کے اندر تبدیلی لائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…