جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

پرویزمشرف نے حافظ سعید کو بڑی پیشکش کردی، حیرت انگیز اعلان

datetime 3  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی ضرورت نہیں، جمہوریت اور آئین کو ریاست کے لئے قربان کیا جاسکتا ہے۔ 2018 ء میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ،ملک کو اس وقت چنی ہوئی قومی حکومت کی ضرورت ہے۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر مملکت آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن نہیں سلیکشن کی ضرورت ہے۔ اس وقت سلیکشن کے ذریعے چنی ہوئی قومی حکومت پاکستان کی ضرورت ہے۔ میں جمہوریت کا سب

سے بڑا حامی ہوں لیکن پاکستان میں جمہوریت کی ضرورت نہیں، جمہوریت اور آئین کو ریاست کیلئے قربان کیا جاسکتا ہے۔ 2018 ء میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۰ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید پر پابندی عالمی دباؤ سے متاثر ہوکر لگائی گئی۔ مجھے حافظ سعید اور لشکر طیبہ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی، حافظ سعید کے بارے مین امریکی مطالبہ نظر انداز کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کو 2018 ء کے الیکشن میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔ آئندہ انتخابات میں حافظ سعید اور ملی مسلم لیگ سے انتخابی اتحاد ہوسکتاہے جماعتہ الدعوہ اور لشکر طیبہ مفاد عامہ کیلئے کام کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…