اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے سخت بیانات دکھاوا، وہ درپردہ معافیاں مانگ رہے ہیں، انہوں نے معافیوں کیلئے باقاعدہ بندے بھیجنا شروع کر دئیے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کیا شریف خاندان کا کوئی بچہ بھی
سیاست نہیں کرے گا بس انہیں چھوڑ دیا جائے، طاہر القادری کا میڈیا سے گفتگو میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف دور میں شریف خاندان معاہدہ کے تحت سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے سزائوں سے بچنے کیلئے بیرون ملک چلے گئے تھے مگر اب میں قوم کو بڑی خبر سنانا چاہتا ہوں کہ نواز شریف منتوں اور ترلوں پر آچکے ہیں ، وہ معافیاں مانگ رہے ہیں ، انہوں نے بندے بھیجنا شروع کر دئیے ہیں۔نواز شریف مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایک بار چھوڑ دیا جائے، کرپشن کے کیسز سے نکالا جائے، جو چاہے لکھ کے دینے کو تیار ہوں، وہ کیا ان کے خاندان کا کوئی بچہ بھی سیاست میں نہیں آئے گا۔ طاہر القادری نے کہا کہ اب وقت گزر چکا ہے اب کوئی باغیرت ان کو معافی نہیں دے گا۔ جنرل پرویز مشرف نے جو غلطی کی تھی آج کوئی بھی اس غلطی کو دہرانے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر تو نواز شریف اپنی تقریروں میں جرأت کا اظہار کرتے ہیں مگر درپردہ معافیوں کیلئے بندے بھیجنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔