منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ڈی آئی خان میں لڑکی کو برہنہ کرنے کا واقعہ،سیاسی مخالفین نے بہت بڑا ڈرامہ کرلیا،اب ۔۔! عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے الزامات پر ساٹھ دستاویزات جمع کرادی ہیں اگر ایک بھی غلط ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دونگا ۔ نوازشریف کو اربوں روپے کی کرپشن پر اقتدار سے باہر نکالا گیا اب وہ پوچھتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔کوہاٹ میں نئی پولیس لائن اور ٹریفک پولیس آف مینجمنٹ اسکول کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف بلٹ پروف اسٹیج کے

بغیرخطاب کرتے ہیں یہ ہے نیا پاکستان،قوم کا پیسہ چوری کرنیوالے کو پارٹی کا سربراہ بنا دیا،نواز شریف پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے گئے اس لیے اصل ثبوت نہیں،ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ عوام میرا احتساب کرے گی،عوام احتساب نہیں کرتی،احتساب کرنا عدالتوں کا کام ہے عوام کا نہیں،عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتی ہے،شریف خاندان کی عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات جعلی نکلیں،کل اسمبلی میں 94ارب روپے بول رہے تھے،ترقیاتی کاموں کے نام پر ارکان پارلیمنٹ کو رشوت دی گئی،پارلیمنٹ میں نواز شریف کو ووٹ دینے والے شرم سے ڈوب جائیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سے قبل اسفندیار ولی ملک میں نہیں تھے لیکن آج پاکستان میں جلسے کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میری ایک بھی دستاویز جعلی نکلی،سیاست چھوڑ دوں گا،عدالت میں ساٹھ دستاویزات پیش کیں،ڈی آئی خان واقعہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر آئی جی کو کال کی اور واقعے کے بارے میں پوچھا،آئی جی پولیس نے نو میں سے آٹھ ملزمان کو حراست میں لے لیا،ڈی آئی خان واقعے پرسیاسی مخالفین نے بہت بڑا ڈرامہ کیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اقدامات سے جرائم میں 50 فیصد کمی ہوئی،ڈسپیوٹ ریزولوشن کے نام سے نیا سسٹم لیکر آئے ہیں،یہاں کی پولیس کسی رائے ونڈ سے ڈکٹیشن نہیں لیتی،عمران خان کے ہمراہ جہانگیر ترین،آئی جی صلاح الدین اور صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان بھی تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…