پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

اسلام آباددھرنے کے قریب بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد سمیت پکڑا جانیوالاشخص کون ہے؟ حیرت انگیزتفصیلات سامنے آگئیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)پولیس نے آئی ایٹ پْل کے قریب سے مشکوک شخص کوگرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔پیر کو پولیس کے مطابق آئی ایٹ پل کے قریب سے موٹرسائیکل پر سوار مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارشخص دھماکا خیز مواد دھرنے کی طرف لے کر جارہا تھا جس کے قبضے سے 492 ڈیٹو نیٹرز، 196ایکسپلوسیواسٹکس اور

300میٹر تاربرآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت سیف الرحمان کے نام سے ہوئی جو بٹ خیلہ کا رہائشی ہے جسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب اسلام آباد میں جاری دھرنے کے قریب سے دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار مشکوک شخص نے دہشت گردی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ بارودی مواد روات میں ہاؤسنگ سوسائٹی میں سڑک کی تعمیر کے لیے لے کر جا رہا تھا۔ شاہ فیصل نے بتایا کہ ترنول کے قریب سے یہ تمام مواد اسے سوسائٹی کے مالک نے مہیا کیا جسے لے کر اسے ترنول سے کشمیر ہائی وے اور پھر ایکسپرے وے کے ذریعے روات پہنچنا تھا۔پولیس کے مطابق شاہ فیصل کا کہنا ہے کہ اسے نہیں پتہ کہ دھرنا کب کہاں اور کیوں ہو رہا ہے۔دوسری جانب سوسائٹی کے مالک کے مطابق اس نے یہ سامان بلاسٹنگ کے لیے خریدنے کا لائسنس لے رکھا ہے۔جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کے خلاف مقدمہ ضرور درج کیا جائے گا کیونکہ ڈیٹونیٹرز اور دیگر بارودی مواد بغیر کسی حفاظتی انتظام کے لے کر جانے کی اجازت نہیں ہے، اس کے لیے مخصوص حفاظتی نظام ہوتا ہے۔خیال رہے کہ پولیس نے فیض آباد انٹرچینج پر جاری دھرنے کے قریب سے ایک مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو حراست میں لیا تھا جس کے قبضے سے 492 ڈیٹو نیٹرز اور 196 دھماکا خیز اسٹکس برآمد ہوئی تھیں۔گرفتار شخص کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مالا کنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…