اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کا حال رابرٹ موگابے جیسا ہوگا تحریک انصاف کے اپنے ہی رہنما کی پیشگوئی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہاہے کہ مجھے خوف ہے کہ عمران خان کا انجام بھی رابرٹ موگابے جیساہوگا،ہم نے عمران خان کی بادشاہت پارٹی میں سے ختم کرنی ہے، عمران خان کا انصاف سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ،

وہ پارٹی فنڈنگ کیس سے نہیں بھاگ سکتے ،ڈیرہ اسماعیل خان میں یتیم بچی کو بے پردہ کیا گیا، عمران خان نے ابھی تک اس بچی کے سر پردوپٹہ نہیں ڈالا ،عمران خان تم کس مرض کی دوا ہو، تم وہاں کیوں نہیں پہنچے۔منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے چھپ رہے ہیں، یہ کیس میں 14نومبر کو فائل کیا تھا،3سال سے زیادہ عرصہ گزرگیا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کام عوام اور پاکستان کو انصاف دینا تھا، وہ انصاف سے بھاگ رہے ہیں، غیر قانونی طور پر ہنڈی کے ذریعے پیسہ آیا اور اربوں روپے کی خرد برد ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے688صفحات سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے، اوروہی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے ہیں، وہ کاغذات جعلی ہیں،پی ٹی آئی کی طرف سے غیر ملکی فنڈنگ کی کوئی تفصیلات نہیں پیش کی گئی۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ حسب ماضی تحریک انصاف کی جانب پھر الیکشن کمیشن کوکہا گیاکہ آج کی کاروائی کو موخر کیا جائے۔ ایک طرف تو تحریک انصاف ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی کاروائی کو چیلنج کررہی ہے، اور دوسری طرف مطالبہ کررہی ہے کہ الیکشن کمیشن دوسری سیاسی جماعتوں کے اکائونٹس کا بھی جائزہ لے،انھوںنے کہا کہ غیر قانونی فنڈنگ سے قومی سلامتی خطرے میں پڑتی ہے، پیسوں کی جانچ پڑتال ہونی چاہیے، تین سال میں سبق سیکھا ہے کہ عمران خان کا

انصاف سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ،اگروہ سچے ہوتے تو تاخیر نہ کراتے وہ چور ہیں،وہ اس کیس سے نہیں بھاگ سکتے، ہم مزید انتظار کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں یتیم بچی کو بے پردہ کیا گیا،عمران خانے ابھی تک اس بچی کے سرپر دوپٹہ نہیں ڈالا،

عمران خان تم کس مرض کی دوا ہو تم وہاں کیوں نہیں پہنچے،آئی جی کو کس اختیار میں تم نے فون کیا، اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی بادشاہت پارٹی میں سے ختم کرنی ہے، مجھے خوف ہے کہ آپ کا انجام بھی رابرٹ موگابے جیسا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…