اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سجادہ نشین دربار عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی قادری پیر کو اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ ملکی حالات اور موجودہ سیاسی صورت
حال کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔ پریس کانفرنس دوپہر1بجے گولڑہ شریف میں ہوگی ۔ پریس کانفرنس میں دھرنے کے معاملے پر حکومت سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق بھی اہم اعلان کیا جائے گا ۔