جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

1998ء کی مردم شماری پر انتخابات،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی ایک ہوگئے، حیرت انگیز مطالبہ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے آئندہ سال اپریل میں منعقد کیے جانے والے عام انتخابات پچھلی مردم شماری کے مطابق کرانے کی تجویز کی حمایت کردی۔ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی غلط نہیں کہ ہم 1998 کی مردم شماری کے مطابق ہی انتخابات کروائیں لیکن نئی اسمبلی کا قیام اپریل کے آخر تک ہوجانا چاہیے۔

فواد چوہدری کے مطابق جب ملک میں 19 سال تک انتخابات بغیر مردم شماری کے ہوسکتے ہیں تو ایک اور انتخابات کرانے میں کیا غلط ہے ٗہمیں نتائج کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔پی ٹی آئی ترجمان نے بتایا کہ تحریک انصاف انتخابات میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں کرے گی، آئین کا آرٹیکل 224 بہت مبہم ہے، جس کے تحت انتخابات کا وقت بتایا گیا ہے۔قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے فیصلے پر یو ٹرن نہیں لیا ٗ آئندہ الیکشن 1998کی مردم شماری پر کرانے میں کوئی حرج نہیں ہے ٗ قبل از وقت انتخابات کے حامی نہیں ٗ وزیراعظم نا اہل شخص کو وزیر اعظم کہتے ہیں ٗ نوازشریف بھاگے تو نا اہل ہو جائینگے ۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہمارے تحفظات تھے،سندھ میں دکھائی گئی آبادی کم ہے ٗہماری آبادی کے لحاظ سے10سے12سیٹیں بڑھنی چاہئیں تھیںٗ آئندہ الیکشن1998کی مردم شماری پر کرانے میں کوئی حرج نہیں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہم قبل از وقت الیکشن کے حامی نہیں ٗدعاگو ہوں کہ2018 کے جولائی ،اگست میں الیکشن ہوں۔پی پی رہنما نے کہا کہ سال کاسب سے بڑامذاق ہے کہ وزیراعظم نااہل شخص کووزیراعظم کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھاگے تو تباہ ہو جائیں گے ٗوہ جانتے ہیں کہ ان کا دشمن کون ہے ٗ

نواز شریف کے قریبی افراد ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ سعودی عرب پر ہماری جان بھی قربان ہے ٗسعودی عرب کے حالیہ واقعات کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری پرسوالیہ نشان ہے ٗالیکشن مقررہ وقت پرہونے چاہئیں ٗ 2013 کی مردم شماری پر(ن )لیگ الیکشن جیتی ٗانہیں تحفظات نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف جانتے ہیں کہ ان کا دشمن کون ہے ٗ نواز شریف کا کوئی اور دشمن نہیں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پر ہماری جان بھی قربان ہے ۔ایک اور سوال پر قائد حزب اختلاف نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی قائمقام وزیراعظم ہے ٗہم اپنی اپنی لڑائیوں میں لگے ہیں ٗ غریب کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…