اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کا رُخ پھر اسلام آباد کی جانب،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوباڑو(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر نواز شریف اور آصف علی زرداری کو ملک میں کرپشن کاگاڈفادر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بڑے ڈاکو کو این آراو دینے کی کوشش کی گئی تو سب کو لے کر اسلام آباد پہنچوں گا ٗ نیب کے قانون میں تبدیلی یا عدلیہ کو کمزور کر نے کی کوشش کی گئی تو سارا پاکستان اسلام آباد کا رخ کریگا ٗجاگی ہوئی قوم سامنے نظر آرہی ہے ٗاگلے پانچ سال زرداری کو ظلم نہیں کر نے دینگے

ٗنئے پاکستان میں عوام کا پیسا اسکولوں اور ہسپتالوں پر خرچ ہوگا، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پر پیسا خرچ کریں گے۔ اتوار کو سندھ اور پنجاب کے سرحدی شہر اوباڑو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا 3 سو ارب روپے ملک سے باہر پڑا ہے جبکہ آصف زرداری نے 19شوگر ملوں پر قبضہ کیا ہواہے ٗ نوازشریف اور آصف زرداری اور ان کے بچوں کے اثاثے دبئی ٗلندن اور پیرس میں ہیں ان لوگوں کو ملک کے ہسپتالوں کا حال تک معلوم نہیں ہے ٗیہ لوگ باہر جا کرعلاج کراتے ہیں ان کو پتا ہی نہیں پاکستان میں ہسپتالوں کی صورتحال کتنی ابتر ہے۔عمران خان نے کہا کہ شوگر ملوں پر قبضہ کرنے والے ڈاکوؤں کا سوشل بائیکاٹ کرنا ہے ٗان چوروں نے سندھ کے لوگوں کا خون چوسا ہے پاکستان میں سب سے زیادہ سندھ کے لوگوں پر ظلم ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ انہیں این آر او مل جائے گا ٗایک این آراو نوازشریف اور ایک آصف زرداری کو ملا لیکن قوم اب کوئی این آر او برداشت نہیں کرے گی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو رعایت دینے کیلئے نیب کے قانون میں تبدیلی کی یا نوازشریف اور زرداری کو بچانے کیلئے عدلیہ کوکمزور کرنے کی کوشش کی تو سارا پاکستان اسلام آباد کا رخ کریگا۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ کو بچانے کیلئے قانون آیا تو اسلام آباد میں دھرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جاگی ہوئی قوم سامنے نظر آرہی ہے ٗ سندھ کے لوگ سارے پاکستان سے پیچھے رہ گئے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام کا پیسا اسکولوں اور ہسپتالوں پر خرچ ہوگا، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پر پیسا خرچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسی پولیس بنائیں گے جس پر عوام کو اعتماد ہوگا، خیبرپختونخوا میں 70 فیصد جرائم کم ہوگئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف کا رہن سہن دیکھ کر لگتاہے

ان کے تیل کے کنویں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سارے سندھ میں جاؤں گا، گاؤں گاؤں جاؤں گا، اگلے پانچ سال زرداری کو ظلم نہیں کرنے دوں گا۔عمران خان نے کہاکہ ایسے کسی شخص کو ووٹ نہیں دینا جس کا پیسہ اور کاروبار پاکستان میں نہ ہو،میراجینامرناپاکستان میں نہیں تومجھے کیا آپ کی فکرہوگی ؟۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہاکہ مریم نواز کو ساری قوم نے ٹی وی پر جھوٹ بولتے پکڑا ٗآپ کیاپیغام دے رہے ہیں ٗچھوٹاڈاکانہیں مارنا بڑاڈاکا مارنا،نواز شریف 300ارب روپے ملک سے باہر لے گئے ، لوگ2وقت کی روٹی نہیں کھاسکتے،

آپ پیسے چوری کرکے باہرلے گئے،ان لوگوں نے سپریم کورٹ کے سامنے جعلی کاغذات دئیے ٗلندن میں جعلی کاغذات پیش کرتے تواسی وقت جیل چلے جاتے۔عمران خان نے کہا کہ تمام گورنر ہاوس بند کروں گا، لائبریریاں بناؤں گا، یہاں مجرم کو 40 گاڑیوں کاپروٹوکول دیاجاتاہے،عوام کویقین دلاؤں گا،عوام کواعتمادہوتوپیسہ دیتے ہیں،ساری فضول خرچیاں ختم کریں گے، گورنرہاوس میں ایک شخص رہتاہے،کروڑوں روپے خرچ ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ میں وعدہ کرتاہوں 8 ہزارارب روپے ا کٹھاکرکے د کھاؤں گا،سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ٗ

وزیر ارب پتی بنے ہوئے ہیں، آج ہر شخص پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا قرض ہے۔پاکستان میں سب سے زیادہ ظلم سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہوتا تھا،شکر ہے سندھ کے لو گ جاگ گئے ہیں۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کے لو گوں کے پاس صرف پاکستان کاکارڈ ہے،سندھ نے آنیوالے وقت میں تاریخی فیصلہ کرناہے، سندھ میں تعصب اورلسانیت کی سیاست کی گئی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام موجودہ نظام اورحکمرانوں سے بیزارہوچکے ہیں، پاکستان کے عوام ایک مسیحا کی تلاش میں ہیں۔سیاسی پنڈتوں نے تحریک انصاف پرغورکرناشروع کردیا، تحریک انصاف کادیابجھانے کیلئے نامساعدحالات پیداکیے جائیں گے، جلسے میں لوگ اپنی مرضی سے آئے ہیں لائے نہیں گئے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہدسال ہاسال پرانی ہے ٗوہ مایوس قوم کواٹھانے کیلئے سندھ میں داخل ہوئے ہیں ٗکراچی سے ا وباڑوتک ہرطرف بلادکھائی دے رہاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…