بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جو ختم نبوت کو چھیڑے گا ہم اس کو نہیں چھوڑیں گے، آصف اشرف جلالی کا دبنگ اعلان

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )تحر یک لبیک یارسول ﷺ کے گیارہ روزہ کاروان ختم نبوت اورپارلیمنٹ کے سامنے کامیاب دھرنے کے بعد مر کزی سربراہ تحر یک لبیک یارسولﷺ ڈاکٹر محمد ا شرف آ صف جلالی دیگر دھرنا قائدین علامہ محمد عبدالرشیداویسی ،ڈاکٹرمحمد ظفر اقبال جلا لی ،پیر سید ظفر علی شاہ بنوری ،مفتی محمد وقار مدنی ، صاحبزادہ محمدامین اللہ نبیل سیا لوی ،صاحبزادہ مر تضی علی ہا شمی ،پیر سید محمد عا مر سلطان شا ہ علا مہ محمد راشد رضوی کے

ہمراہ جب شاہدرہ لا ھور پہنچے تو لاھور اور مضافاتی اضلاع سے آئے تحر یک لبیک یا رسولﷺ کے ہزاروں کارکنان نے ان کا پرتبا ک استقبال کیا ۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلا لی اور والد صوفی غلام سرور گوندل اور دیگر قائدین کو ایک بگھی میں بٹھا کر بہت بڑے جلوس کی شکل میں داتا دربار لایا گیا۔جہاں جشن فتح کے سلسلہ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقادکیاگیا۔راستے میں قائدین پر منوں پھول نچھاور کیے گئے اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد اور لبیک یا رسول ﷺ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔قائدین نے داتا دربار پہ حاضری دی اور شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے۔تاجدار ختم نبوت کانفرنس اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا گیارہ روزہ ختم نبوت کاروان نے پوری دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ جو بھی ختم نبوت کو چھیڑے گا ہم اس کو نہیں چھوڑیں گے۔بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔ قانون کے ہاتھ بلاخر ختم نبوت کے خلاف سازش کرنے والوں کے گریبانوں تک پہنچ جائے گے۔ہمارے منظور شدہ مطالبات پاکستان کی خوشحالی کا ایجینڈا اور ختم نبوت کے غداروں کیلئے شکنجہ ہیں۔حکومت کو ہمارے مطالبات پرتسلیم کیے گئے ٹائم فریم کے مطابق عمل درامد کروانا ہوگا۔حکمرانوں کو ہماری کال پر 3نومبر کے یوم احتجا ج کی روشنی میں نوشتہ دیوار پڑھ لینا چا ہیے۔

جشن فتح سے خطاب کر تے ہوے تحر یک لبیک یارسولﷺ کے مر کز ی رہنما حضرت میاں ولید احمد شرقپوری نے کہا ختم نبوت کے تحفظ کیلئے گیارہ دن محاصرہ میں رہ کر بھوک پیاس برداشت کرنے والوں کو سلام کرتا ہوں ان قائدین اور کارکنان نے قرون اولی کے مسلمانوں کی یا د تازہ کردی ہے۔جشن فتح سے خطاب کرتے ہوئے حضرت میاں تنویر احمد کوٹلوی نے کہا ناموس مصطفیﷺ کیلئے اپنی جانیں پیش کرنا ہمارے لئے سعادت مندی کی دلیل ہے ۔حضرت ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا پاکستان عقیدہ ختم نبوت کی سوغات ہے ختم نبوت کے تحفظ سے ہی خوشحال رہ سکتا ہے۔ مفتی محمد عابد جلالی نے کہامرزائیوں کے سہولت کاروں کو کرسیاں چھوڑنی پڑیں گی جیلیں انکے انتظار میں ہیں جشن فتح میں علامہ پیر سید ظفر علی شاہ بنوری، پیر سید خرم ریاض شاہ رضوی،صاحبزارہ سردار احمد رضافاروقی،صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی،علامہ فرمان علی جلالی۔پیر سید عامر سلطان شاہ،صاحبزادہ علامہ محمد راشد علی رضوی و دیگر نے خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…