بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انضمام کے بجائے فاٹا میں ریفرنڈم کرکے الگ صوبہ بنایا جائے،مولانا فضل الرحمان

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹانک(آئی این پی) جمعیت علمااسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انضمام کے بجائے فاٹا میں ریفرنڈم کرکے الگ صوبہ بنایا جائے،فاٹا انضمام کے حوالے سے دھرنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے،عام انتخابات میں عوام یہودی ایجنٹوں کو مسترد کردیں،

دینی مدارس کو دہشتگردی کے اڈے کہنا سراسر ظلم ہے،اعتماد میں لیے بغیر فاٹا کا انضمام نہیں ہونے دیں گے،ماضی میں فاٹا کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔ ہفتہ کومولانا فضل الرحمان نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائل کی قسمت کا فیصلہ قبائل ہی پر چھوڑا جائے، انضمام کے بجائے فاٹا میں ریفرنڈم کرکے الگ صوبہ بنایا جائے، متاثرین کی واپسی کے بعد مشاورت سے فیصلہ کیا جائے۔ماضی میں فاٹا کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔فاٹا انضمام کے حوالے سے دھرنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، عام انتخابات میں عوام یہودی ایجنٹوں کو مسترد کردیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کو دہشتگردی کے اڈے کہنا سراسر ظلم ہے بلوچستان تو قبائل سے بھی زیادہ پسماندہ ہے، وہاں تو کوئی ایف سی آر نہیں ہے،ہر فورم پر قبائل کے حقوق پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعظم نے رواج ایکٹ کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے، قبائل کو قربانی کا بکرا بنایاجارہا ہے،اعتماد میں لیے بغیر فاٹا کا انضمام نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…