لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کل( اتوار)کو ملک گیر احتجاج کی کال دیدی ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے مطابق
بلاول بھٹو کی ہدایت پر تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پریس کلب کے سامنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔