اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

اللہ کی طرف سے خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے،چوری کرنا تو بڑی کرنا چھوٹی چوری نہ کرنا،عمران خان کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اوچ شریف(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شوگرملزبندہونے سے کسانوں کو نقصان ہوا،شہباز شریف سے پیسا دلوائیں،27 کلومیٹرکی اورنج ٹرین پر200 ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں،تحریک انصاف اقتدارمیں آکر سب سے زیادہ پیساکسانوں کو دیگی،بڑے چور یہاں سے پیسا باہر لیجاتے ہیں اور لندن دبئی میں محلات بناتے ہیں،وزیراعظم سے پوچھتاہوں قوم کے مجرم کوپروٹوکول کیوں دے رہے ہیں،

سپریم کورٹ نے نواز شریف کوپورا موقع دیا،چوری کی دولت کو بچانے کیلئے عدلیہ پر حملے کررہے ہیں ،نواز شریف نے جھوٹ بھی بولااور جعلی کاغذات بھی دیے،300 ارب روپے جو کمائے وہ باہر کیسے گیا، میں اسلام آباد میں اتنے لوگ لاؤں گا کہ کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی۔وہ جمعرات کو اوچ شریف میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں جو دھند ہے اس سے بچے بیمار ہورہے ہیں ،اللہ کی طرف سے خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے، کبھی بھی ایسی دھند نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چھانگا مانگا جیسے 40 جنگل اگائے،جب اللہ موقع دے گا جنگلات اگائیں گے،ہم نے کے پی میں ایک ارب درخت اگائے ہیں ،درخت اس لیے اگائے کہ یہ ہوا کو صاف کرتے ہیں ،جو پختونخوا میں کیا،اگرباری ملی توپورے پاکستان کو ہراکردیں گے۔عمران خان نے کہا کہ جب کسان خوشحال ہوتا ہے تو ملک خوشحال ہوتا ہے،ہندوستان اپنے کسانوں کی مدد کرتا ہے، لیکن یہاں ایسا نہیں ہے،دنیا کے کسی ملک نے غربت ختم نہیں کی سوائے چین کے ،27 کلومیٹرکی اورنج ٹرین پر200 ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں،اس سے کم پیسا کسانوں پر خرچ کردیں توملک میں خوشحالی آجائیگی،: سب سے زیادہ سہولتیں کسانوں کو دی جائیں گی،تحریک انصاف اقتدارمیں آکر سب سے زیادہ پیساکسانوں کو دیگی،جو پیسا عوام پر خرچ ہونا ہوتا ہے اسے یہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کمزور طبقے کی مدد تب کرتی ہے جب اس کے پاس پیسا آتا ہے،قوم کے پاس اپنے بچوں کو پڑھانے کیلیے پیسے نہیں ہوتے، کرپشن قوموں کو تباہ کردیتی ہے،حکومت کا پیسا عوام کا پیسا ہے ،چار سال میں دبئی میں پاکستانیوں نے 800 ارب روپے کی پراپرٹی لی اگر یہی روپے پاکستان میں خرچ ہوتے تو یہیں نوکریاں مل جاتیں ، ہمارے مزدور دبئی میں نوکریاں کرنے جاتے ہیں ،بڑے چور یہاں سے پیسا باہر لیجاتے ہیں اور لندن دبئی میں محلات بناتے ہیں جبکہ غریب لوگوں سے جیلیں بھری ہوئی ہیں جو چھوٹی چوریاں کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جو 300ارب روپے لے کرگیا وہ کہتا ہے مجھے کیوں نکالا، کیاپیغام دے رہے ہیں کہ چوری کرناتوبڑی کرناچھوٹی چوری نہ کرنا،وزیراعظم سے پوچھتاہوں قوم کے مجرم کوپروٹوکول کیوں دے رہے ہیں،جے آئی ٹی بنی اس میں بھی ثبوت کا ایک کاغذ نہیں دیا،نواز شریف نے جھوٹ بھی بولااور جعلی کاغذات بھی دیے، 300 ارب روپے جو کمائے وہ باہر کیسے گئے، سپریم کورٹ نے نواز شریف کوپورا موقع دیا،چوری کی دولت کو بچانے کیلیے عدلیہ پر حملے کررہے ہو۔ عمران خان نے کہا کہ میں اسلام آباد میں اتنے لوگ لاؤں گا کہ کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی،

جس پارٹی کے سربراہ کا پیسا باہر ہو الیکشن میں اسے ووٹ نہیں دینا،شوگرملزبندہونے سے کسانوں کو نقصان ہوا،شہباز شریف سے پیسا دلوائیں، لاہور ہائیکورٹ سے کہوں گا کسانوں کو گنے کے پیسے دلوائیں، اگلے الیکشن میں وعدہ کریں اسے ووٹ نہیں دیں گے جس کاپیساباہر ہے، آج فی بندہ ایک لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہے، شریف خاندان نے غیر قانونی طور پر شوگر ملیں بنائیں،حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ کسان کی مدد کرے، غریب کسان سارا سال محنت کرتا ہے،یہاں پہنچنے میں 9گھنٹے لگے،اگر 24 گھنٹے بھی لگتے تویہاں آناتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…