جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

اہم شہر میں عمارت گرگئی،متعدد ہلاک و زخمی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017 |

شیخوپورہ(این این آئی)شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر 2منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 11افراد زخمی ہوگئے۔منگل کو شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ کی آبادی فیروز وٹواں میں واقعہ پیش آیا،جہاں6ماہ قبل تعمیر کی جانے والی ڈیڈھ کینال رقبہ پر مشتمل ڈبل اسٹوری بلڈنگ اچانک زمین بوس ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ،فیروز وٹواں میں واقعہ ڈبل اسٹوری بلڈنگ کے ساتھ ایک تہہ خانہ کی تعمیر کا کام جاری تھا،جس کے باعث اس عمارت کی بنیادیں کمزور ہوگئیں

اور وہ گرگئی۔روشنی کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ریسکیو اہلکاروں نے 6افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق افراد میں 2سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد شامل ہیں۔ریسکیو کے کام میں ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے حصہ لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…