لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمدنے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار ایم اے جوزف فرانسس کے وکیل طاہر بشیر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے قومی اسمبلی میں غیر مسلم اقلیتوں کے بارے میں
نازیبا الفاظ استعمال کئے جس سے اقلیتوں کی دل آزاری ہوئی، آئین کے تحت کسی طبقے کے خلاف نفرت انگیز تقریر نہیں کی جاسکتی۔تھانہ نشتر کالونی میں کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرائی مگر پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا جائے ۔جس پر فاضل عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔