منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گزشتہ پانچ سالوں میں دنیا میں سب سے زیادہ کس ملک نے پاکستانی نکالے؟پہلے نمبر پر اہم اسلامی ملک آگیا،لاکھوں پاکستانی ملک بدر

datetime 29  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بیرونی ممالک سے پاکستانیوں کو ملک بدر کرنیوالے ممالک میں سعودی عرب پہلے نمبر پر رہا۔ سعودی عرب سے پاکستانیوں کو نکالے جانے والوں کی تعداد 218649رہی، رواں سال جون تک 64689 پاکستانیوں کو سعودی عرب سے ملک بدر کیاجاچکا ہے۔ جبکہ باقی ممالک سے سال 2012-2017 ء کے دوران 544105پاکستانیوں کو بیرونی ممالک سے ملک بدر کیا گیا،

جبکہ سال 2015ء اور 2016ء میں بالترتیب 116185اور 111084 پاکستانیوں کو بیرونی ممالک سے نکالا گیا۔ یورپی ممالک سے ملک بدر کیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد19133رہی، جبکہ امریکہ اور برطانیہ سے بالترتیب 774 اور 13700پاکستانیوں کو ملک بدر کیاگیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ کو فراہم کردا اعداد وشمار کے مطابق ایران سے 16953پاکستانیوں کو ملک بدر کیاگیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے ایوان بالاکو تحریری طور پر جمع کروائے گئے اعدادوشمار کے مطابق بیرونی ممالک سے پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے والے ممالک میں سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے، جبکہ یہ تعداد رواں سال گزشتہ سالوں کی نسبت سب سے بڑی تعداد ہوگی۔ رواں سال جون تک فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق 64689پاکستانیوں کو نکالا جاچکا ہے ۔ جبکہ سال 2015ء کی کل تعداد 61403رہی۔سینیٹ کو فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق سال 2014-17تک 193245پاکستانیوں کو مقررہ مدت سے زیادہ عرصہ گزارنے کی وجہ سے ملک بدر ی کاسامنا کرنا پڑا، جبکہ 5602پاکستانی شہریوں کو بلیک لسٹ کیاگیا۔گزشتہ چار سالوں کے دوران صرف 74پاکستانی شہریوں کی اسالیم کی درخواستیں مسترد کی گئی۔ بیرونی ممالک سے رواں سال جون تک 116185پاکستانیوں کو بری اور بحری راستوں سے وطن واپس بھیجاگیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…