لاہور( این این آئی )وفاقی حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن کو چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملانے کیلئے دوایکسپریس وے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے بتایا کہ ایک ایکسپریس وے چکدرہ، دیرزیریں سے ضلع سوات میں خوازہ خیلہ تک تعمیر کی جائے گی۔
دوسرا ایکسپریس وے خوازہ خیلہ اور ضلع شانگلہ میں بسماں کے درمیان تعمیر کی جائے گی۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ایکسپریس ویز کے منصوبوں کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ کی تیاریاں کا عمل جاری ہے اور اس مقصد کے لئے رواں بجٹ میں 6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔