لاہور( این این آئی)سرکاری تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کل ( منگل ) کو کھلیں گے ۔ انتظامیہ کی طرف سے سکولوں کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے جسے آج مکمل کرلیا جائے گا۔ حکومت کی ہدایات کے مطابق سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اپنی کیٹگریز کے مطابق سکیورٹی انتظامات سے متعلق آگاہ کریں گے۔ علاوہ ازیں سرکاری تعلیمی اداروں میں آج 14اگست کو جشن آزادی کی تقریبات بھی منعقد ہوں گی جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔