اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

دھاندلی کے الزامات غلط ،الیکشن کے روز مبارکباد دینے والوں میں متحدہ رہنما بھی شامل تھے ٗ سعید غنی

datetime 22  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) کراچی کے حلقہ پی ایس114 سے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں دھاندلی کے الزامات غلط ہیں، الیکشن کے روز میری جیت پر مبارک باد دینے والوں میں متحدہ کے رہنما بھی شامل تھے۔ الزامات لگانے والے جانتے ہیں کہ 2018 کے عام انتخابات میں ان کا صفایا ہوجائے گا ۔ انتخاب میں کامیابی کے بعد گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید بے نظیر بھٹو،

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر شہدا کے مزاروں پر حاضری دینے اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی کراچی میں مقبولیت سے خوفزدہ ہے ، اس وقت ہمارے ووٹرز میں اضافہ اور ایم کیو ایم کے ووٹرز میں کمی ہورہی ہے ۔ میری کامیابی سے ملک بھر میں پیغام گیا ہے کہ شفاف انتخابات سے متحدہ کو خطرہ ہے ۔ اس ضمنی انتخاب میں متحدہ نے اپنے بلدیاتی اداروں کے سرکاری وسائل استعمال کئے ۔ لیکن اب وہ دھاندلی کا جھوٹا رونا رو رہے ہیں، متحدہ والے ڈیٹھ ہیں ان کا جھوٹ بھی ان کے لوگوں کو سچ لگنے لگتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ والے لوگوں کا قتل بھی خود کرتے ہیں اور ان کے گھر رونے کے لئے بھی چلے جاتے ہیں ۔ ایم کیو ایم پاکستان اور لندن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم اور ان کے بچے نہیں بچ سکیں گے، انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو پر جھوٹے مقدمے بنائے ، آج شہید بی بی تو اپنے مزار میں آرام سے ہیں لیکن وزیراعظم اور ان کا خاندان خود رسوا ہورہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…