بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’صدر مملکت ممنون حسین کا لاہور سے راولپنڈی تک ریل میں سفر‘‘ پاکستانی عوام کو کتنے کروڑ میں پڑا،

datetime 21  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت پاکستان ممنون حسین کے لاہور سے راولپنڈی تک ریل میں سفر کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پـڑ گیا، کروڑوں کے اخراجات، مسافر بھی خوار، ریلوے نظام درہم برہم۔ روزنامہ دنیا کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کے بذریعہ ریل لاہور سے راولپنـڈی تک کے سفر نے جہاں مسافروں کو خوار کر کے رکھ دیا وہیں ریلوے نظام

بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا جبکہ صدر مملکت کا یہ سفر پاکستانی عوام کو کروڑوں کا پڑا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ریل گاڑی کے ساتھ چار انجن اضافی چلائے گئے اور راستے میں بھی تین بڑے ریلوے انجن مختلف ریلوے ستیشنز پر سٹارٹ کھڑے رہے، ہزاروں اہلکار لاہور سے راولپنڈی تک مختلف ریلوے سٹیشنز پر ڈیڑھ کلومیٹر کے علاقہ میں ہر دس فٹ کے وقفے پر تعینات رہے جبکہ اس سے قبل جب کبھی بھی کسی صدر مملکت نے ریل گاڑی پر سفر کیا تو ریل گاڑی کے ساتھ صرف ایک اضافی انجن چلایا جاتا تھا۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور سے راولپنڈی تک کے تمام ریلوے سٹیشنزبھی صدر مملکت کے ریل سفر کی وجہ سے کئی گھنٹے بند رہے ہیں جبکہ صدر مملکت کے پروٹوکول کیلئے لاہور ریلوے سٹیشن پر گریڈ ایک سے لیکر گریڈ 19تک کے پچاس سے زائد افسر سارا دن کھڑے رہے جس کی وجہ سے ریلوے کا پورا نظام مفلوج ہو گیا اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور سٹیشن پر ریلوے کے دفاتر جزوی طور پر کھلے رہے، ہزاروں سکیورٹی اہلکار اور گینگ مینز مختلف ریلوے سٹیشنز کے دونوں اطراف صدر مملکت کے پروٹوکول میں کھڑے رہے جبکہ ریلوے کے درجنوں افسروں کو بھی لاہور سے راولپنڈی تک صدر مملکت کے ہمراہ سفر کرنا پڑ گیا۔ درجنوں ریل گاڑیوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا جبکہ لاہور سٹیشن کے اطراف کی سڑکیں بھی کئی گھنٹے بند رہیں جس کی وجہ سے ریل کے ساتھ ساتھ روڈ پر بھی ٹریفک نظام متاثر ہوا اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…