پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’ملک میں ہنگامی صورتحال‘‘

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) جنوبی پنجاب کے رودکوہیوں،دریائوں ،ندی اور نالوں میں پانی کے بہائو کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جائے ،سیلاب کے سیزن کے دوران کسی بھی محکمے کی طرف سے کوتاہی نا قابل معافی ہے ،تمام محکموں کے افسران و اہلکاران کسی بھی قسم کی چھٹی سے گریز کریں ،

حکومت کی طرف سے فلڈپلان پر ہمہ وقت عملی اقدامات عمل میں لائے جائیں ،انتظامیہ پہاڑی ندی نالوں میں پانی کے بہائو پر خصوصی مانیٹرنگ کرے تاکہ کسی بھی صورت حال سے قبل از وقت نمٹا جا سکے ۔اس امر کا اظہار صوبائی وزیرکوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے فلڈمینگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا س مو قع پر ڈی سی او،پولیس افسران، و دیگر محکموں کے سر براہان بھی موجود تھے۔ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ حکومت نے تمام اضلا ع میں قائم وئیر ہائوسز میں اشیاء خورد و نوش و ضروریہ کا ذخیرہ کر لیا ہے تاکہ کسی بھی مشکل وقت میں متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی عمل میں لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ فلڈ کی صورت میں متاثرین کے لئے ریلف کیمپوں کے لئے جگہ محفوط کر لی گئی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میںمتاثرین کو فوری منتقل کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ خیمے،کشتیاں،لائف جیکٹس،ادویات،جراثیم کش گولیاں،مویشیوں کا چارہ و ویکسین کا ذخیرہ اپ ڈیٹ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی محکمہ کی طرف سے کوتاہی سامنے آئی تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…