اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف شواہد آنے پر سپریم کورٹ نیب کو کارروائی کا حکم جبکہ الیکشن کمیشن کو نا اہلی کانوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات جاری کر سکتی ہے۔ قانونی ماہرین کی رائے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ’’اب تک ‘‘کی ایک رپورٹ کے مطابق پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف شواہد موجود ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ نیب کو ان کے خلاف کارروائی کا حکم جبکہ
الیکشن کمیشن کو نا اہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات جاری کر سکتی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ کسی بھی عوامی مفاد کے معاملے پر فیصلہ دے سکتی ہے جبکہ آئینی و قانونی تشریح کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے الیکشن کمیشن کو متوقع احکامات کی صورت میں الیکشن کمیشن کے ممبران میں بھی ہلچل ہے اور متوقع صورتحال کے پیش نظر بند کمروں میں چہ میگوئیاں اور مشاورتیں جاری ہیں۔