کراچی(این این آئی)کراچی کے حلقہ پی ایس 114 میں جاری ضمنی انتخاب میں گہما گہمی کے ساتھ ساتھ گرما گرمی بھی جاری ہے، جہاں جعلی معذور بن کر پیپلزپارٹی کے حق میں جعلی ووٹ ڈالنے والے کو رینجرز نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، کارکن کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔