پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کے ایک اوررہنمانے پارٹی چھوڑ دی،اہم سیاسی جماعت میں شامل

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ انشاء اللہ عوام کی پہلے سے زیادہ خدمت کرے گی۔ وہ ن لیگ کے صوبائی رہنما اور ضلع مانسہرہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت علی اصغر خان آف بٹل کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

علی اصغر خان نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اور خیبر پختونخواہ و فاٹا کے چیف آرگنائزر اجمل خان وزیر کی موجودگی میں پارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دور حکومت میں ہزارہ ڈویژن باالخصوص ضلع مانسہرہ میں جو ترقیاتی کام ہوئے اور اکتوبر 2005ء کے زلزلہ متاثرین کیلئے جس طریقے سے مشکل گھڑی میں عوام کیلئے کام کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور غریب اور عام آدمی کی خدمت ہے، ہم نے اسی جذبہ سے ہزارہ اور مانسہرہ کے عوام کی فلاح و بہبود و ترقی کیلئے بھی کام کیا اور انشاء اللہ آئندہ اس میں مزید اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر سینیٹر دلاور عباس، پیر الیاس، خالق نور وزیر اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ چودھری شجاعت حسین نے امید ظاہر کی کہ اجمل خان وزیر پرانے لیگی رہنماؤں و کارکنوں اور علی اصغر خان بٹل جیسے نئے ساتھیوں کی مدد سے صوبہ میں پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…