اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ دہشت گردی کی نئی لہر کا آغاز پارا چنار سے ہوا ہے ‘ 2 سال سے بول رہا تھا کہ ملک میں داعش موجود ہے ‘ ہم نہ ایران اور قطر کے رہے اور نہ ہی سعودی عرب کے ‘ خطے کی صورتحال پر نواز شریف کو کردار ادا کرنا ہو گا ‘ افغان مہاجرین کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو گئی۔
ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ 2 سال سے بول رہا ہوں کہ ملک میں داعش موجود ہے۔ وقت کے ساتھ ہی نئی تنظیمیں سامنے آ رہی ہیں ۔ لشکر جھنگوی العامی بھی داعش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی نئی لہر کا آغاز پارا چنار سے ہو گیا ہے۔ بلوچستان اور دیگر شہروں میں دہشت گرد حملہ کرتے ہیںً ایجنسیوں کی جانب سے جلدی الرٹس پر ایکشن نہیں ہوتا۔ رحمن ملک نے کہاکہ ہم ایران ‘ قطر کے کے رہے اور نہ ہی سعودی عرب کے ۔