منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

پیر کے دن سے بارشوں کا آغاز،کتنے دن جاری رہیں گی؟محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنادی

datetime 24  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرمیں آئندہ ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز ہوجائے گا ٗپیر سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ آئند ہفتے پیرسے جمعہ کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے بارشیں ہو سکتی ہیں،

چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بدھ سے ہفتہ کے دوران زیریں سندھ اورمشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہرکیا ہے ٗآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران میرپورخاص، قلات اورڑوب ڈویڑن میں بعض مقامات پرتیزہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش، بوندا باندی کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…