بدھ‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی، عید الفطر پر کن شہروں میں بادل کھل کر برسے گا؟

datetime 24  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرمیں آئندہ ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز ہوجائے گا، پیر سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ آئند ہفتے پیرسے جمعہ کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے بارشیں ہو سکتی ہیں،

چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بدھ سے ہفتہ کے دوران زیریں سندھ اورمشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران میرپورخاص، قلات اورژوب ڈویژن میں بعض مقامات پرتیزہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش، بوندا باندی کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…