جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاناما لیکس،وزیراعظم کے ترجمان نے اہم اعلان کردیا

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ تمام قومی ادارے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کسی بھی قومی ادارے پر ذاتی مفاد کیلئے دباؤ نہیں ڈالا۔ وہ ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جے آئی ٹی کے دو ارکان پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے

اور کہا کہ جے آئی ٹی کے ان دو ارکان نے طارق شفیح کو اپنا بیان تبدیل کرنے پر دباؤ ڈالا۔ مصدق ملک نے کہا کہ ہم اس شخص کا نام نہیں جانتے کہ جو حسین نواز کی تصویر لیکس میں ملوث ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام جمہوریت کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔دریں اثناء وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی خاک چھاننے والوں کو اب بنی گالہ دھوبی گھاٹ پر دھویا جائے گا ،جتنا مرضی دھو لیں، یہ داغ گہرے اور مستقل ہیں صاف نہیں ہوں گے ۔ جمعہ کو اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے بھی جے آئی ٹی بنائی جائے ۔ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عمران خان ابھی تک الیکشن کمیشن کو اکاؤنٹ دینے میں ناکام ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے خاک چھاننے والوں کو اب بنی گالہ دھوبی گھاٹ پر دھویا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جتنا مرضی دھو لیں یہ داغ گہرے اور مستقل ہیں صاف نہیں ہوں گے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…