منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

بروز اتوار عید،علماءکرام نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 23  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسجدِ قاسم پشاور کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کل عیدالفطرکاچانددیکھنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اورمفتی پوپلزئی نے اعلان کیاہے کہ اگرکل چاندنظرآگیاتواتوارکے روزعیدمنائی جائے گی ۔مفتی پوپلزئی اوررویت ہلال کمیٹی میں ممکنہ تصادم کے پیش نظرملک بھرکے معروف علمامیدان میں آگئے ہیں اورکہاہے کہ اتوارکے روزبتاریخ 25جون کوعیدالفطرمناناغیراسلامی ہوگا۔

ایک قومی جریدے کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امورنے بھی واضح پرکہہ دیاہے کہ 25جون بروزاتوارعیدمناناغیراسلامی ہوگا۔ وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کہاہے کہ دیگر صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر کےعوام رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ ماننے کے لیے تیار ہیں لیکن صوبہ خیبرپختونخوامیں ایک مخصوص ٹولہ اس کی مخالفت کررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ چانددیکھنے کےلئے جدیدآلات کااستعمال کیاجاتاہے اورمحکمہ موسمیات کے مطابق بھی اتوارکے روزپاکستان میں چاندنظرآنے کاکوئی امکان نہیں ہے دارالعلوم حقانیہ کے منتظم مفتی مختار اللہ نے بھی کہاہے کہ پوپلزئی کمیٹی یا مرکزی رویت ہلال کمیٹی، دونوں کے اعلان پر عید کرنا اسلامی ہوگا البتہ عید کرنے کی شرط چاند کی رویت ہے۔ انہوں نے کہا وہ سائنس کو نہیں مانتے کیوں کہ اس کے نظریات ہمیشہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور وہ چاند کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر عید کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔مذہبی سکاکر مفتی سعید نے کہا کہ شوال کا چاند دیکھے بغیر اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے سرکاری اعلان کے بغیر عید الفطر منانا غیر اسلامی ہے۔واضح رہے کہ پشاورمیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شوال یعنی عید کا چاند دیکھنے کے لیے 29 رمضان یعنی 25 جون کو ہو گاجبکہ اسی روزمفتی پوپلزئی کے اعلان پرخیبرپختونخواکے کچھ علاقوں میں لوگ عید بھی منارہے ہونگے اوراس بارممکنہ طورپرملک بھرمیں دوعیدیں منائی جائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…