جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

چوہدری اسلم بھارتی خفیہ ایجنسی کے خطرناک منصوبہ  کے سامنے کیسے رکاوٹ بنے اور انہیں راستے سے ہـٹانے کیلئے کس بھارتی اعلیٰ عہدیدار نے ہدایات دیں، کلبھوشن کا دوسرا اعترافی ویڈیو بیان

datetime 23  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’’را‘‘پاکستان کو فرقہ وارانہ حوالے سے تقسیم کرنا چاہتی ہے جس میں اہم رکاوٹ کراچی سی آئی ڈی کے ایس ایس پی چوہدری اسلم تھے، چوہدری اسلم کو راستے سے ہٹانےاورپاکستان میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے کراچی سی آئی ڈی کے ایس ایس پی چوہدری اسلم کو ’’را‘‘نے مروایا، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا اپنے دوسرے اعترافی ویڈیو بیان میں انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے جنرل فیلڈ کورٹ مارشل کی کارروائی کے نتیجے میں سزائے موت پانے کے بعد اب پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی سی پیک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو فرقہ وارانہ حوالے سے بھی تقسیم کرنا چاہتی تھی جس کیلئے متعدد کارروائیاں دہشتگردوں کے ذریعے سر انجام دی جاتی رہیں جس کے احکامات بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘کے اعلیٰ عہدیدار انیل کمار اور آلوک جوشی نے دئیے ۔ پاکستان میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل و غارت گری کرنے کیلئے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا گیا جبکہ کراچی بھی اس حوالے سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے خصوصی ٹارگٹ کا حصہ تھا۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے کراچی میں کئی دہشتگرد فرقہ وارانہ تنظیموں کے خلاف آپریشن کئے تھے جس کی وجہ سے دہشتگردوں کی کارروائیاں محدود ہو کر رہ گئ تھیں۔ کلبھوشن یادیو کا اپنے دوسرے اعترافی ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کراچی میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کی راہ میں حائل رکاوٹ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ ’’را‘‘نے بنایا اور اس کو عملی جامہ پہنچایا۔کلبھوشن کا کہنا تھا کہ بلوچ علیحدگی پسندوں کو بھارت افغانستان

اور دبئی کے راستے رقوم فراہم کرتا ہے جبکہ بلوچستان کی نام نہاد علیحدگی کی تحریک کیلئے ایک جدید ویب سائٹ بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘نے لانچ کی ہوئی ہے جسے نیپال سے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔کلبھوشن کا کہنا تھا کہ وہ 2005اور 2006میں پاکستان کے شہر کراچی میں بحری تنصیبات کی جاسوسی کیلئے بھی دو مرتبہ آیا تھا ۔یاد رہے کہ 3مارچ 2017کو

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے پاکستان میں ایک خطرناک منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بلوچستان کے راستے داخل ہوا جہاں اسے سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں نے داخلے کے ایک گھنٹے بعد گرفتار کر لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…