ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

انتہائی افسوسناک واقعہ،پاکستان اور شمالی کوریا کا بڑاتنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) کراچی میں شمالی کوریا کے سفارتکار اور ان کی اہلیہ پر مسلح ایکسائز اہلکاروں نے تشدد کیا ہے، واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورین ایمبیسی اسلام آباد نے حکومت پاکستان اور محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ کے ڈی جی کو خط لکھا ہے جس میں ایکسائز کے 10 اہلکاروں کی جانب سے 9 اپریل کی سہ پہر شمالی کوریا کے سفارتکارکی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

اہلکاروں کی جانب سے سفارتکار اور ان کی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، خط کے مطابق سفارتکار کی اہلیہ کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا، تشدد سے سفارتکار اور ان کی اہلیہ کے چہرے زخمی ہوگئے جبکہ ان پر گن تان کر دھمکیاں دی گئیں اور اہلکار تصاویر بھی بناتے رہے۔تحریری شکایت میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں کو سفارتکار ہونے کا بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ گھر سفارت خانہ نہیں ہوتا، کورین ایمبیسی کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی محفوظ کرلیا گیا ہے تاہم تشدد کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ایمبیسی نے متنبہ کیا کہ اس عمل سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، ڈی جی ایکسائز سندھ شعیب صدیقی نے جیو کو بتایا کہ شکایت موصول ہوگئی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔شعیب صدیقی کے مطابق اہلکاروں کا تاحال سراغ نہیں مل سکا اہلکاروں کا تاحال سراغ نہیں مل سکا، ملزمان کی شناخت پریڈ کرائیں گے تو صورتحال سامنے آئے گی۔ تاہم تشدد کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ایمبیسی نے متنبہ کیا کہ اس عمل سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، ڈی جی ایکسائز سندھ شعیب صدیقی نے جیو کو بتایا کہ شکایت موصول ہوگئی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔شعیب صدیقی کے مطابق اہلکاروں کا تاحال سراغ نہیں مل سکا، ملزمان کی شناخت پریڈ کرائیں گے تو صورتحال سامنے آئے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…