اسلام آباد( آئی این پی ) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس 8مئی کو متوقع ہیں ، قومی سلامتی کے اہم امورزیربحث آئیں گے ، تیاریاں شروع کر لی گئی ہیں ، ٹوئٹس کے ذریعے موقف سے آگاہی کا معاملہ بھی آئے گا ، مری میں بھارتی تاجر سجن جندل سے وزیراعظم کی ملاقات کے بارے میں پالیسی بیان دینے کا مطالبہ کیا جائے گا، ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ جاری نہ ہونے کے معاملے پر بھی بات ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے سینیٹ قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرنے کی تیاریاں شروع کرا لی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کی تکمیل کیلئے پانچ ایام کاربھی درکار ہیں ۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے بھی اجلاس ہوگا ۔ اس طرح سینیٹ قومی اسمبلی کے اجلاس 8مئی کو طلب کرنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیوز لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ پر ٹوئٹس کا معاملہ بھی آئے گا ۔