’’زمین پھٹی نہ آسمان‘‘ ،بیٹے کا ماں سے ایساسلوک کہ جان کر آپ کے رونگٹھے کھڑے ہوجائیں گے

28  اپریل‬‮  2017

لاہور( آن لائن) فیکٹری ایریا کے علاقے میں بیٹے نے نشے کے لئے پیسے نہ ملنے پر چچا اور ایک کزن کے ساتھ مل کر ماں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ ملک چوک کی رہائشی 40سالہ خاتون کوثر کو شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔

کوثر اپنے بچوں کے ہمراہ رہ رہی تھی جبکہ اسکا دیور شہزاد بھی اسی گھر میں رہتا تھا۔چند روز قبل کوثر کے شوہر نے گھریلو خرچے کے لئے رقم بھیجی تھی،کوثر کا بیٹا توصیف نشے کا عادی ہے،جبکہ اسکا چچا شہزاد اور ایک کزن اظہر بھی نشہ کرتے تھے،گزشتہ روز توصیف نے ماں سے پیسے مانگے مگر اسکی والدہ نے پیسے دینے سے انکار کردیا،جس پر توصیف نے اپنے چچا اور کزن کے ساتھ مل کر چھریوں کے وار کرکے اپنی والدہ کو قتل کردیا،جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک لیب ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی امتیاز کے بیان پر درج کیا گیا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔مقتولہ 7 بچوں کی ماں تھی۔جبکہ پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی امتیاز کے بیان پر درج کیا گیا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔مقتولہ 7 بچوں کی ماں تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…