منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعلی شہبازشریف سے گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑاکی ملاقات

datetime 17  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان تیزی سے آگے بڑھ رہاہے اور 2013ء کی نسبت آج پاکستان زیادہ ترقی یافتہ ،خوشحال ،پرامن او

رروشن ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کی ترقی کے لئے سب کو ملکر کام کرناہے۔چاروں صوبے یکساں رفتار کے ساتھ ترقی کریں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ضد اور ذاتی انا کی منفی سیاست پاکستان کیلئے نقصان دہ ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ’’ہم ‘‘کے راستے پر چلنا وقت کی ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بسنے والے شہری ہمارے بھائی ہیں اورپنجاب حکومت نے اپنے تعلیمی پروگراموں میں کے پی کے اور دیگر صوبوں کے ذہین طلبا و طالبات کو شامل کیا ہے۔حکومت پنجاب کے اس اقدام سے قومی یکجہتی، بھائی چارے، یگانگت اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ اس موقع پر گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی شہبازشریف کی غیرمعمولی کارکردگی دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل ہے اور شہبازشریف نے عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت کے ذریعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچانے کا کریڈٹ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو جاتاہے۔شہبازشریف نے جس تیزی سے منصوبوں کومکمل کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…