منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہاہے، توانائی منصوبوں کی جلدتکمیل ہماری ترجیح ہے,شہبازشریف

datetime 17  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں چےئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی منصوبوں کی جلد سے جلد تکمیل ہماری ترجیح ہے۔پنجاب سمیت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہاہے۔چار برس کے دوران بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے اور آج توانائی کے کئی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ پنجاب میں گیس کی بنیادپر 3600میگاواٹ کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا ہے۔ گیس کی بنیاد پر توانائی کے منصوبوں میں قوم کے 112ارب روپے بچائے گئے ہیں اور2013ء کے مقابلے میں آج بجلی کی پیداوار بڑھی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے پانی او رپن بجلی کے وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2485 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے 2018ء کے وسط تک مکمل کر لئے جائیں گے اور اس مقصد کے لئے تین جہتی حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ زیر تعمیر منصوبوں کی کم سے کم مدت میں تکمیل، نئے منصوبوں پر تعمیراتی کام کا مختصر مدت میں آغاز اورواپڈا کو دوبارہ سے ایک متحرک اور فعال ادارے میں تبدیل کرنا حکمت عملی کے تین ا ہم عناصر ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 7ما ہ کے دوران اس حکمت عملی پر نہایت تندہی کے ساتھ کام کیا گیاہے۔منصوبوں میں نیلم جہلم، تربیلا کا چوتھا توسیعی منصوبہ اور گولن گول شامل ہیں۔علاوہ ازیں 2017ء کے آخرتک کچھی کینال کا فیز Iبھی مکمل کرلیا جائے گا جس سے بلوچستان کے لئے ضلع ڈیرہ بگٹی میں 72ہزار ایکڑ زمین زیر کاشت آئے گی۔کرم تنگی ڈیم پراجیکٹ پر گزشتہ ماہ تعمیراتی کام شروع کردیا گیاہے۔کینال خواڑ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا کنٹریکٹ تعمیراتی کام کے آغاز کے لئے سائیٹ پر پہنچ چکاہے، داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے مین سول ورکس ایوارڈ کئے جا چکے ہیں اور اس منصوبے پر اگلے ماہ تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ واپڈا اس بات کی بھرپورکوشش کر رہاہے کہ مہمندڈیم اور دیا میر بھاشا ڈیم کے مین سول ورکس کے کنٹریکٹ دسمبر 2017ء کے آخر تک ایوارڈ کر دئیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…