اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں ہونیوالا اہم اجلاس بھارتی میڈیامیں بریکنگ نیوز بن گیا

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) بھارتی میڈیا میں پاکستان کے دارالحکومت میں منعقدہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کو غیر معمولی اہمیت دی گئی ہے اور تسلسل کے ساتھ میڈیا میں اس اجلاس کی خبر نشر اور شائع ہو رہی ہیں۔ بدھ کو بھی بھارت کے کئی ٹی وی چینلز میں بھارت کے اراکین پارلیمنٹ کے دورہ اسلام آباد کی سرگرمیوں اور اجلاس میں ان کی طرف سے پیش تجاویز کو نمایاں طور پر نشرکیا جاتا رہا بعض بھارتی ٹی وی

چینلز نے اپنے ناظرین کو یہ بھی بریکنگ نیوز کے طور پر بتایا کہ بھارت بھی’’ ایشیائی پارلیمان ‘‘ کے قیام سے متفقہ ہو گیا ہے۔ اور اس بارے پاکستان میں جاری اجلاس میں اپنی تجاویز پیش کر دی ہیں۔اور بار بار اپنے ناظرین کو ٹی وی چینلز آگاہ کرتے رہے کہ اس اجلاس میں بھارتی وفد میں مشہور بھارتی سیاستدان ششی تھرور بھارتی رکن لوک سبھا مناکشی لیکھی اور ممبر را جیہ سبھا سواپن داس گپتا شامل ہیں ،بھارتی میڈیا پاکستان میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کے مقام سے لاعلم نکلا ‘ بھارتی میڈیا میں اجلاس کا مقام ’’مری‘‘ بتایا جا رہا ہے اور گزشتہ روز شائع بھارتی میڈیا رپورٹس اجلاس کا مقام ’’مری‘‘ بتایا گیا ہے جبکہ یہ اجلاس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوا ہے۔بھارتی میڈیا میں اجلاس کا مقام ’’مری‘‘ بتایا جا رہا ہے اور گزشتہ روز شائع بھارتی میڈیا رپورٹس اجلاس کا مقام ’’مری‘‘ بتایا گیا ہے جبکہ یہ اجلاس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوا ہے۔ مندوبین 17 مارچ تک پاکستان میں رہیں گے۔ پہلے 2 روز میں سفارشات ‘ اعلامیہ اور قرار داد کو حتمی شکل دی گئی ‘مقام کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز سمیت بھارتی میڈیا نے خبریں دی ہیں کہ پاکستان میں اے پی اے کے مری میں ہونے والے اہم اجلاس میں بھارت کے تین اراکین پارلیمنٹ ششی تھرور ‘ منا کشی لیکھی اور سواپن داس گوپتا شریک ہیں۔ تینوں ارکان کا تعلق راجیھہ سبھا اور لوک سبھا سے ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…