اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی ایٹمی سائنسدا ن ڈاکٹر عبدالقدیر خان نےکہا ہے کہ لاہور میں 700 بستروں پر مشتمل ہسپتال مکمل ہونے والا ہے جس میں غریبوں اور امیروں کا مفت علاج کیا جائےگا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں علاج کیلئے کوئی تفریق نہیں ہو گی اور مجھے اللہ تعالیٰ پر مکمل یقین ہے کہ پورا پاکستان اس سے مستفیدہو گا ۔ ہسپتال میں جدید طرز کی مشنری نصب کی
جارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ زندگی میں خالق حقیقی اور حقوق العباد کے لیے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ،جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ ایٹمی سائنسدان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت سے بڑھ کر کوئی خدمت نہیں ہے ۔ میں نے عوام کے مسائل کو دیکھتے ہوئے ہسپتال کی بنیاد رکھی جو کہ بہت جلد اللہ تعالیٰ کی حکم سے پایہ تکمیل کو پہنچنے والی ہے ۔