جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

2016کے آخر ی لمحات میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے نوجوانوں کو زبردست فارمولا دیدیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر اس شخص کے لئے مواقع ہیں جو خوشحالی اور ترقی کے خواب دیکھتا ہے اور خوابوں کو حقیقت بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا محنت اورلگن کے ساتھ استعمال کرتا ہے۔ وہ گزشتہ روز شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کے کنووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کامیاب طلبہ کو نصیحت کی کہ کوشش کرتے رہیں تاکہ پاکستان کو تعلیمی میدان میں دنیا بھر میں ایک ممتاز مقام حاصل ہو۔
اس کیلئے ہمارے طلبہ اور اساتذہ کو خود کو اس قابل بنانا ہوگا کہ وہ دنیا میں کہیں بھی کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں۔انہوں نے شفا تعمیرملت یونیورسٹی کی کارکردگی اور معیارتعلیم پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ یونیورسٹی نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے پیشہ ورانہ میعار کے مطابق اعلی کارکرگی کا مظاہرہ کیا۔شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کے اس کنووکیشن سے ڈاکٹر مختار احمد چےئر مین ہائرایجوکیشن کمیشن نے بھی خطاب کیا۔
کامیاب گریجوئیٹ طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب طلبہ کو چائیے کہ وہ اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کو ملک کی تعمیروترقی کیلئے استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ صداقت ،دیانت،وقاراور ملک سے وفاداری سے آپ کو آراستہ ہونا چائیے۔شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کے اس کنووکیشن میں 210کامیاب گریجوئیٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔جن میں 97طلبہ ایم بی بی ایس۔43نے بیچلران نرسنگ اور 43نے نرسنگ میں پوسٹ گریجوئیشن ۔7طلبہ نے ایم بی اے اور 20طلبہ نے میڈیکل ٹکنالوجی کی اسناد حاصل کیں۔علاوہ ازین اعلی کارکردگی کی بنیاد پرایم بی بی ایس کے پانچ طلبہ کو گولڈمیڈل کا حقدار قرار دیاگیا۔اسی طرح نرسنگ ۔
اور میڈیکل ٹکنالوجی کے طلبہ نے بھی گولڈاور سلور میڈل حاصل کئے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اقبال نے جہاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر مختار اور دیگر معززین کا خیر مقدم کیا وہیں کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نصیحت کی کہ یہ کامیابی آخری نہیں بلکہ اصل کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے۔آج جو حلف انہوں نے اٹھایا ہے لازم ہے اسکی پاسداری کرتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں کہ ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی بھی ہمارا مشن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…