جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

’’نعرہ تکبیر ۔۔۔اللہ اکبر‘‘ پاکستانی کمانڈو نے بھارتیوں اور امریکیوں کو دھول چٹا دی

datetime 31  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس ایس یو کمانڈونے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی عالمی مارشل آرٹس ٹورنامنٹ کے مقابلوں میں بھارت اور امریکا کے کھلاڑیوں کوشکست دے کر دو گولڈ میڈلز جیت کر عالمی نمبر ون کھلاڑی ہونے کا اعزار حاصل کرلیا۔

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے کمانڈو خان سعیدآفریدی، 26 ، نے تھائی لینڈ میں منعقدہونے والے بین الاقوامی مارشل آرٹس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اوراعلیٰ مارشل آرٹس کی مہارت ، تراکیب اور بہتر جسمانی طاقت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بھارت کے کھلاڑی شبھان اور امریکا کے کھلاڑی جیکب ویلش کو بری طرح شکست دی۔کمانڈو خان سعید آفریدی کو 2013 میں براہ راست اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں بھرتی کیا گیا اور انھوں نے تمام ضروری کورسز کامیابی سے مکمل کیے۔کمانڈنٹ مقصود احمد نے کمانڈوخان سعید آفریدی کو اپنے حریفوں کو شکست دے کر دو گولڈ میڈلز جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔انھوں نے کہا کہ سندھ پولیس کے کمانڈو نے ثابت کیا ہے کہ وہ مارشل آرٹس میں پیشہ وارانہ مہارت رکھتے ہیں اور ان کی کامیابی پر پاکستان کے عوام کو فخر ہے۔پوری دنیا سے مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں کی بڑی تعدا د نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مارشل آرٹس ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کھیلوں کوفروغ دینے اور کمانڈوز کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کی ٹیموں کی تشکیل پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…